بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سانحۂ کارساز کے 15 سال مکمل

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو 15 سال پہلے آج ہی کے دن 8 برس کی جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئیں تو کراچی میں عوام کے سمندر نے ان کا استقبال کیا، کارساز کے مقام پر ان کے استقبالی جلوس میں ہونے والے بم دھماکوں میں 177 افراد جاں بحق اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

بے نظیر بھٹو کی آمد پر پیپلز پارٹی کے جیالے ملک بھر سے اپنی قائد کے استقبال اور ایک جھلک دیکھنے کے لیے کراچی پہنچے، جہاز سے باہر آتے ہی بے نظیر بھٹو نے پیار کرنے والوں کا جم غفیر دیکھا تو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

پیپلز پارٹی کی خصوصی سیکیورٹی ’’جاں نثاران بے نظیر بھٹو‘‘ کے حصار میں سابق وزیراعظم کا استقبالی جلوس چند کلومیٹر کا راستہ گھنٹوں میں طے کرکے جب شارع فیصل پر کارساز کے مقام پر پہنچا تو بینظیر بھٹو کے بلٹ پروف ٹرک کے قریب 2 دھماکے ہوئے جن میں وہ خود تو محفوظ رہیں لیکن کارکنوں سمیت  177 افراد جاں بحق جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو مالی امداد کے ساتھ سرکاری ملازمتیں اور مفت رہائشی فلیٹس بھی دیے گئے، واقعے کی 2 ایف آئی آرز درج ہونے کے باوجود ملزمان نہ پکڑے جا سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.