بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی کا پی ٹی آئی کو ملیر سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہمارے امیدوار حکیم بلوچ کہہ رہے تھے کہ شوق ہے تو دوبارہ ملیر میں الیکشن کروالیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ یہ کبھی اپنی خواہش کے خلاف فیصلے نہیں مانتے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو اپنا بیانیہ تبدیل کرنا چاہیے، کراچی کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کردیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی جو ہمارا حلقہ ہے وہاں ہم کیوں گھس کر ووٹ ڈالیں گے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ اگر یہ بدمعاشی کریں گے تو دو چار سر پھرے ہمارے پاس بھی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں کراچی کی نشست این اے 237 ملیر سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے پی ٹی آئی کے قائد اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 10 ہزار ووٹوں سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے عمران خان کو 10 ہزار 74 ووٹوں سے ہرایا، پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32 ہزار 567 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.