بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پان چھالیہ لے کر ترکیہ جانے والا پاکستانی گرفتار، چھ ماہ قید کی سزا

ترکیہ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کا رہائشی پان چھالیہ لے کر ترکیہ پہنچا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ترک قانون کی خلاف ورزی پر مذکورہ بالا پاکستانی شہری کو چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ ترکیہ میں پان، چھالیہ اور سپاری کو منشیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری کو اچھی شہرت کی حامل نجی کمپنی نے ترکیہ بھیجا تھا۔ جو سپاری کے دو پیکٹ اپنے ٹور آپریٹر کے لیے بطور تحفہ لے گیا تھا۔ 

گرفتار پاکستانی کے بھائی کا کہنا ہے کہ اسے کسٹم حکام یا کسی اور نے ترک قانون کے بارے میں نہیں بتایا۔ اس نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے بھائی کی رہائی کیلیے مدد کی اپیل کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.