بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن میں ریاست کا 130 کروڑ روپیہ ایک شخص کی ضد اور انا پر ضائع ہوگیا، ملک احمد

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ کل الیکشن میں ریاست کے 130 کروڑ روپے ایک شخص کی ضد اور انا پر ضائع ہوگئے۔

لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی کا لیڈر 5 ہزار اور پارٹی ٹکٹ ہولڈر 45 ہزار ووٹ لے رہا ہے تو کیا فائدہ ہوا؟ اگر ہماری لیڈر شپ کھڑی ہوگئی تو عمران خان کہاں جائے گا؟

ملک احمد خان نے کہا کہ پنجاب اور کے پی حکومتوں کے وسائل استعمال کیے گئے ہیں، صوبائی حکومتوں کے وسائل کے استعمال کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان نے سائفر کی جھوٹی کہانی سنائی جس کی اصلیت سامنے آگئی، عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی پر حکومت کو ہدایت دینا چاہ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.