بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈی جی ایف آئی اے انٹرپول جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محسن بٹ انٹرپول جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگئے۔

بھارت میں ہونے والے انٹرپول جنرل اسمبلی اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ ایک ساتھی افسر کے ہمراہ نئی دہلی پہنچیں گے۔

، ڈی جی ایف آئی اے بھارت میں انٹرپول کی  جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرپول کی جنرل اسمبلی کا 90 واں اجلاس 18 سے 21 اکتوبر کو بھارت میں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.