بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سنیل گواسگر نے بابر اعظم کو کونسا تحفہ دیا؟

بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسگر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کیپ کا تحفہ دیا۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کمنٹری پینل میں شامل بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے برسبین میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

سنیل گواسکر اور قومی اسکواڈ کے بعض ارکان کی ملاقات ایک ڈنر پر ہوئی۔

ڈنر میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے ارکان بھی شامل تھے۔

کپتان بابر اعظم نے لیجنڈ سابق بھارتی کپتان سے کیپ لے کر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.