بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غلط حقائق بیان کر کے میرا وارنٹ حاصل کیا گیا، رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ غلط حقائق بیان کر کے میرا وارنٹ حاصل کیا گیا، میرا وارنٹ میڈیا کو جاری کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ان کو ہمارے خلاف کچھ نہیں ملتا تو جعلی مقدمات بناتے ہیں، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حکومت پنجاب کی ایماء پر یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین سال پرانا مقدمہ ہے جو 3 اکتوبر 2019 کو درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں ہوں نہ میرا کوئی کردار ہے، کورٹ میں غلط بیانی کر کے مجسٹریٹ کو مِس لیڈ کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے سامنے پیش ہو گئے۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ اور عمران نیازی کی ایماء پر کی گئی گھٹیا کوشش کو چیلنج کیا، ہائی کورٹ پنڈی کی طلبی پر عدالت میں حاضر ہوا ہوں، مجھے امید ہے ہائی کورٹ سے انصاف ملے گا، ان کا بے بنیاد پروپیگنڈا جلد ختم ہو جائے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جن لوگوں نے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی خاص طور ڈی جی اینٹی کرپشن کی سرزنش ہونی چاہیے، وقت آنے پر ایسے لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.