
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا اللّٰہ ثناء کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں جیت کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان کو اسلام آباد پر چڑھائی کا لائسنس مل گیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا اللّٰہ ثناء نے کہا کہ جتھہ کلچر اپنایا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، الیکشن اور تعیناتیاں جتھوں کے ذریعے ہوں گی تو آئینی مدت کا کوئی جواز نہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ انتخابی شکست کی وجہ مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلز ہیں۔
رانا اللّٰہ ثناء کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پندرہ سے بیس ہزار ووٹ واپڈا کے بلوں کی وجہ سے پڑ گئے، باقی صوبائی حکومتوں سے مدد ملی۔
وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے مشکل فیصلہ کرنے پڑے، جس سے مہنگائی بڑھی۔
Comments are closed.