
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان کا آج اہم اعلان متوقع ہے۔
پی ٹی آئی رہنما، سینیٹر فیصل جاوید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں آگے کا لائحہ دیں گے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ لگ رہا ہے عمران خان کال دیں گے، اسی ماہ لانگ مارچ کریں گے، یہ امپورٹڈ حکومت اب ایکسپورٹ ہونے والی ہے۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں بعد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، عمران خان دو تہائی اکثریت سے زیادہ لےکر اسمبلی میں واپس آئیں گے۔
فیصل جاوید نے کہا ہے کہ معمران خان کا آج 4 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
Comments are closed.