بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی کا فوکس اب کس چیز پر ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان جونئیر لیگ کی ٹیم مردان وارئیرز کے مینٹور ہیں اور مینٹور کی حیثیت سے وہ صرف کھلاڑیوں کو لیکچر نہیں دیتے اور نہ ڈگ آؤٹ میں بیٹھے رہتے ہیں بلکہ ان کا سارا فوکس اب کوچنگ پر ہے۔

میچ سے قبل شاہد آفریدی کھلاڑیوں کے ساتھ انفرادی طور پر کام کرتے ہیں، وہ نوجوان بیٹرز کو سنگلز ڈبلز اور پاور ہٹنگ کے گُر بتاتے ہیں۔

شاہد آفریدی روزانہ الگ الگ کرکٹرز کے ساتھ کام کرتے ہیں، وہ بیٹر کو الگ لے جاتے ہیں اور ان کو ہر طرح کے شاٹس کھیلنا سکھاتے ہیں، شاہد آفریدی دوسری ٹیموں کے بھی لیگ اسپنرز کو مشورے دیتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) میں حیدرآباد ہنٹرز کے مینٹور ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ پی جے ایل میں حیدر آباد ہنٹرز کی ٹیم شکار ہو گئی ہے حالانکہ ہنٹرز ہم تھے لیکن ہمارا شکار کر لیا گیا۔

بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے، یہی سطح ہے جہاں ہم سب کو کام کرنا ہے، بہت اچھا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے، میں بہت متاثر ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان نوجوان کرکٹرز کو ضائع نہیں ہونے دینا، اس لیے انہیں وقت دیتا ہوں، مردان وارئیرز کے نوجوان فاسٹ بولرز نے بھی بہت متاثر کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.