انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے میزبان آسٹریلیا کو جیت کے لیے 187 کا ہدف دیا ہے۔
برسبین میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 57 اور سوریا کمار یادیو نے 50 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کے کین رچرڈز نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب ایک اور وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 99 رنز کا ہدف دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 17.1 اوورز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے 3، تبریز شمسی اور وائن پرنیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed.