بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیاری گینگ وار کا مرکزی ملزم بیرونِ ملک سے گرفتار، کراچی منتقل

لیاری گینگ وار کے ایک اور مرکزی کردار اور کراچی میں منشیات فروشی کے بڑے ملزم کی بیرونِ ملک سے گرفتاری اور کراچی منتقلی کی مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسقط میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بد نام ملزم ساجد بلوچ کو گرفتار کر لیا۔

ساجد بلوچ کراچی میں سنگین نوعیت کے جرائم اور منشیات فروشی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

گرفتار ملزم لیاری گینگ وار کا اہم سرغنہ اور دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا، ملزم اپنے ساتھی ساجد عرف گولو کے ہمراہ دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ بنارہا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز کراچی منتقل کیا گیا اور ملزم کی گرفتاری کراچی ایئر پورٹ سے ظاہر کی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزم ساجد بلوچ پر پرانا گولیمار میں منشیات کا بڑا اڈا چلانے اور شہر میں قتل و غارت گری میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.