بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں UAE حکومت کا خیمہ بستیاں آباد کرنے کا سلسلہ جاری

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں خصوصاً سندھ اور بلوچستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے امداد کی فراہمی اور بحالی کے لیے خیمہ بستیاں آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان یو اے ای قونصلیٹ کے مطابق اماراتی ہلالِ احمر کی جانب سے بلوچستان کی تحصیل تھل، جیکب آباد، جعفر آباد، ڈیرہ محمد خان، ڈیرہ اللّٰہ یار، ڈیرہ مراد جمالی، نصیر آباد اور کئی دیگر علاقوں میں متاثرینِ سیلاب کے لیے خیموں، راشن، کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق اماراتی ہلال احمر کی جانب سے متاثرینِ سیلاب کو کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں متحدہ عرب امارات حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.