بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اماراتی کرکٹر نے محمد عامر کا ریکارڈ توڑ دیا

متحدہ عرب امارات کے کرکٹر ایان خان نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ایان خان نے آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

یو اے ای کے 16 سالہ بولنگ آل راؤنڈر ایان خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 112 رنز کا ہدف دے دیا۔

ایان خان نے گزشتہ روز 16 سال اور 335 دن کی عمر میں نیدرلینڈز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔

اس سے قبل یہ اعزاز محمد عامر کے پاس تھا، جنہوں نے 17 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ڈیبیو کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.