اسلام آباد کی عدالت نے اعظم سواتی کا مزید ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
تحریک انصاف کے رہنما کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
اعظم سواتی کو 1 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پراسیکیوشن کے وکیل نے اعظم سواتی کا ٹوئٹ پڑھ کر عدالت میں سنایا جس کے بعد پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے اعظم سواتی کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
Comments are closed.