بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا، سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز طلب

خیبرپختون خوا کی پی ٹی آئی حکومت نے مردان اور چارسدہ کے ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو طلب کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صوبے میں 400 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو خواتین کے پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز لیڈیز پولیس کے ہمراہ سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔

اپنے بیان میں عبدالجلیل جان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے لیے انتخابی مہم نہیں چلائی، تحریک انصاف کو اپنی حیثیت کا پتہ چل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن ماحول میں انتخابات کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پولنگ اسٹیشنوں پر لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تعیناتی پر پی ڈی ایم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.