الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے، ضمنی انتخابات میں قانون کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیا جائے گا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہان نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے حلقوں میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے۔
الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ کسی بھی وزیر کو حلقے میں دورے کی اجازت نہیں ہے۔
اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ پاک فوج، رینجرز، ڈی آر او، آر او اور پریذائیڈنگ آفیسر کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں۔
Comments are closed.