ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے بنگلا دیش کے 15 رکنی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، بیٹر صابر رحمان اور آل راؤنڈر محمد سیف الدین اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔
بی سی بی (بنگلادیش کرکٹ بورڈ) کے مطابق سومیا سرکار اور شریف الاسلام کو بنگلادیش کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کریں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں نجم الحسین، لٹن کمار داس، عفیف حسین، یاسر علی چوہدری، مصدق حسین، نورالحسن، مہدی حسن مرزا، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔
حسن محمود، نسیم احمد اور عبادت حسین بھی بنگلادیشی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.