بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹِ گرفتاری معطل

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔

عدالتِ عالیہ نے اینٹی کرپشن کو وارنٹِ گرفتاری پر تمام کارروائی سے روک دیا اور اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کو وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے سے بھی روک دیا۔

عدالتِ عالیہ نے 17 اکتوبر کو اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے ایڈووکیٹ رزاق اے مرزا نے درخواست دائر کی تھی۔

رانا ثناء اللّٰہ کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے غلط بیانی کر کے رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ حاصل کیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.