بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہاشم ڈوگر کو پنجاب کابینہ میں نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ

ہاشم ڈوگر کو پنجاب کابینہ میں نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں پنجاب کا وزیر آبپاشی مقرر کیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہاشم ڈوگر کو نئی ذمہ داری کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاشم ڈوگر کے نئے قلمدان کا جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

وزیرِ داخلہ پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے ہاشم ڈوگر نے وزارت چھوڑنے کی وجہ خود بتا دی۔

گزشتہ روز ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا تھا کہ عمران خان چاہتے تھے کہ عمر سرفراز چیمہ کو وزارت داخلہ دی جائے، ان کا حکم سر آنکھوں پر، میں نے وزارت داخلہ چھوڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان ٹیم کیپٹن ہیں اور کبھی بھی بیٹنگ اور فیلڈنگ آرڈر چینج کرسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.