بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حارث رؤف کے T20 انٹرنیشنل میچوں کی نصف سنچری مکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی نصف سنچری مکمل کرلی۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فاسٹ بولر حارث روف کا نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میچ 50 واں ٹی ٹوئنٹی میچ ہے۔

اس موقع پر حارث رؤف نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان کیلئے 50 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہا ہوں۔

حارث رؤف نے کہا کہ پاکستان کیلئے اتنے میچز کھیلنا اعزاز کی بات ہے، جو احساس پہلا میچ کھیلتے وقت تھا وہی جذبات آج بھی ہیں۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ جب بھی گراؤنڈ میں اترتا ہوں تو ٹیم کے لیے ایفرٹ کرتا ہوں، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے پاکستان ٹیم کیلئے اچھا کروں۔

واضح رہے کہ حارث رؤف اب تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 62 وکٹس حاصل کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.