بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈونلڈ ٹرمپ کی کانگریس کمیٹی کی قرار داد کی مذمت

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کمیٹی کی قرار داد کی مذمت کر دی۔

ایک بیان میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹ کمیٹی نے مجھے گواہی کے لیے پہلے کیوں نہیں بلایا؟

انہوں نے مزید سوال کیا کہ انہوں نے اپنی آخری میٹنگ کے آخری لمحات تک انتظار کیوں کیا؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے حکم کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلیکٹ کمیٹی نے صرف ملک کو تقسیم کرنے کا کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کمیٹی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے حکم کی قرار داد پر ووٹنگ ہوئی۔

کمیٹی نے 6 جنوری کی آخری سماعت پر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش ہونے کی قرار داد اتفاقِ رائے سے منظور کر لی۔

کمیٹی کی سماعت میں نتیجہ نکالا گیا کہ ٹرمپ کو الیکشن ہارنے کا علم تھا اور انہوں نے جان بوجھ کر کیپیٹل ہل پر حملہ کروایا۔

سماعت میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے حملہ روکنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا کیس بنانے کی سفارش کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.