بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر نے خاتون کی آنکھوں میں رہ جانے والے 23 کانٹیکٹ لینس نکال دیے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک ماہر امراض چشم نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک ناقابل یقین اور حیرت انگیز ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ایک مریضہ کی آنکھوں کے اندر غلطی سے یا بھول جانے کی وجہ سے رہ جانے والے 23 کانٹیکٹ لینس نکال رہی ہیں۔

ماہر امراض چشم ڈاکٹر کترینہ کورٹیوا کیلیفورنیا کے علاقے نیوپورٹ بیچ میں قیام پذیر ہیں۔

انہوں نے انسٹا گرام پر جو اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے اس میں وہ نہایت احتیاط سے ایک مریضہ کی آنکھوں سے چند کانٹیکٹ لینس نکال رہی ہیں۔ 

اس تعداد کو چند کہنا درست نہیں ہوگا کیونکہ ڈاکٹر کترینہ کورٹیوا کے دعوے کے مطابق انہوں نے معمر مریضہ کی آنکھوں سے کم از کم 23 پرانے کانٹیکٹ لینس نکالے جو کہ انہوں نے مہینوں یا ممکنہ طور پر سالوں پہلے لگائے اور پھر انہیں نکالنا بھول گئیں۔

یہ ویڈیو چند روز قبل انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، ڈاکٹر کترینہ کی اس ویڈیو کا عنوان تھا، کانٹیکٹ لینس لگاکر کبھی بھی نہ سوئیں۔ 

لاکھوں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور یہ سوچتے رہے کہ کس طرح کوئی اپنی آنکھوں میں اتنے سارے کانٹیکٹ لینس بھول سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.