بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کا ایک اور اعزاز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی نے ٹی 20 کرکٹ میں بطور پارٹنر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی ہدف کے تعاقب میں 1000 رنز بنانے والی جوڑی بن گئی۔

ہدف کے تعاقب میں رضوان اور بابر کے درمیان 5 سنچری پارٹنرشپ مشترکہ طور پر ٹی 20 کی سب سے زیادہ سنچری شراکت ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی نے بطور پارٹنر منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

بابر اور رضوان کے درمیان مجموعی طور پر 8 سنچری پارٹنر شپس ہوئی ہیں۔

رضوان اور بابر اعظم 8 سنچریوں سمیت 16 مرتبہ ففٹی پلس پارٹنرشپ کر چکے ہیں۔

بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کے درمیان 15 ففٹی پلس شراکتیں ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.