قومی اسمبلی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے نام سے بحال کرنے کی تحریک منظور کر لی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے نام سے بحال کرنے کی تحریک پیش کی گئی۔
یہ تحریک نواب زادہ افتخار خان نے پیش کی، جو قومی اسمبلی نے منظور کر لی۔
اس موقع پر نواب زادہ افتخار نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نام اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھ دیا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھٹو خاندان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھا گیا تھا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کی رکن کشور زہرہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے حکمرانی کے تخت میں پائے اتحادی جماعتوں کے لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درخواست کی تھی کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام لیاقت علی خان سے منسوب کیا جائے، بطور خاتون لیڈر ہم بھی بے نظیر بھٹو کی عزت کرتے ہیں۔
کشور زہرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیاقت علی خان کا درجہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
Comments are closed.