بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی جے ایل کو شاندار تجربہ قرار دے دیا

پاکستان جونیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے قذافی لاہور میں جاری ہیں، پی جے ایل میں 24 غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں، چار چار کھلاڑی ہر ٹیم کا حصہ ہیں۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے گوجرنوالا جائنٹس کے کھلاڑی میتھیو ٹرامپ کا کہنا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ شاندار ہے، کوچز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینٹور شعیب ملک کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہے، میرے دوست اور فیملی ممبر پاکستان جونیئر لیگ کے میچ دیکھتے ہیں، سارے لوگ لیگ کی تعریف بھی کرتے ہیں۔

پاکستان جونیئر لیگ کا میلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سجا ہوا ہے 6 ٹیموں کے اس ایونٹ میں کئی ایک باصلاحیت نوجوان کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں۔

گوجرنوالا جائنٹس میں شامل انگلینڈ کے ٹام اسپنول کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان انگلینڈ کی سیریز دیکھی اور یہاں کھیل رہے ہیں۔

گوادر شارکس کے غیر ملکی کھلاڑی جوزف اکلینڈ نے کہا کہ کرکٹرز کو صلاحیتوں کو شو کرنے کا موقع مل رہا ہے، لیگ کا تجربہ اچھا ہے جو سیکھنے کا مل رہا ہے وہ ناقابل یقین ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.