بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جی 7 لیڈرز کا اجلاس آج ہوگا

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد جی 7 لیڈرز کا اجلاس آج ہوگا۔

یہ اجلاس آن لائن منعقد ہوگا جس میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی اور جاپان کے سربراہان مملکت و حکومت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوں گے۔

یہ اجلاس روس کی جانب سے یوکرین پر تازہ حملوں کے بعد کی صورتحال پر غور و خوض کے لیے بلایا گیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کے حملے یوکرین کی جانب سے ہفتے کے روز روس اور یوکرین کے سابقہ علاقے کریمیا کو ملانے والے پل پر حملوں کے رد عمل میں کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب یورپین حکام یوکرین پر حملوں کے دوران وہاں پھنسے ہوئے یورپین کمشنر برائے انصاف اور بیلجیم کے سابق وزیر خارجہ دیدیے رینڈرز، یورپین پارلیمنٹ کے کچھ ممبران اور دیگر آفیشلز کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جب روس کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے تھے یہ تمام لوگ یوکرین کے دارالحکومت کیف ( Kieve) میں موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.