بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد کسی کو فتح نہیں کرنے دیا جائے گا، حنیف عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کسی کو فتح نہیں کرنے دیا جائے گا، نہ پہلے کرنے دیا گیا تھا نہ اب کرنے دیا جائے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے حکم پر ون بلینکٹ موومنٹ شروع کی ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں گھر بننے شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوخیاں بھگارنے والے امریکا اور روس کی بات کرتے ہیں، یہ لوگ مکر و فریب کرتے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پاکستان سے کوئی غرض نہیں ہے، کہتا ہے میں نہیں تو ملک پر بم گرا دیں، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹا دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حالات یہ ہیں کہ اپنے ساتھیوں پر اعتماد نہیں، لوگوں سے حلف لے رہے ہیں، میرا نہیں خیال اینٹی کرپشن کے پاس ہمارے کسی ساتھی کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں، مریم نواز، نواز شریف، شہباز شریف کے کیس میں تو کچھ نہیں نکلا، عمران خان نے انتقام کی پالیسی اختیار کی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ آج دنیا بھر کے ممالک پاکستان کے ساتھ ہیں، کھیلوں کے میدان میں جلسہ اچھی روایت نہیں، میرا مخالف نالہ لئی ایکسپریس وے بنا سکا نہ اسپتال مکمل کر سکا۔

ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں کو قابو میں رکھنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے، خوشخبری دے رہا ہوں پنجاب میں نومبر میں ن لیگ کی پھر سے حکومت ہوگی، نومبر کے آخر یا دسمبر میں نواز شریف اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.