راولپنڈی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں، اور ہینڈلرز سن لو قوم تمہاری بات نہیں سننے والی۔ہمارا مارچ پاکستان کا سب سے بڑا احتجاجی مارچ ہو گا، ہم اسلام آباد کی طرف آئیں گے، شہبازشریف، رانا ثنا تم الٹے بھی لٹک جاگے توکچھ نہیں کرسکوگے۔
عمران خان نے کہاکہ انہوں نے اپنے کیسز کو معاف کرانے کے لیے قانون بنائے، اب ملک میں صرف غریب ہی جیل جائے گا، دوسری جماعتوں کو جلسے میں لوگوں کوبلانے کے لیے قیمے والے نان کھلانے پڑتے ہیں، اب میری اسلام آباد مارچ کی تیاری ہے،ہر چیز کو سوچ سمجھ کر پلان کر رہا ہوں،شہباز شریف، رانا ثنا اللہ کی پلاننگ کو جانتا ہوں، جوجتنا بزدل آدمی اتنا ہی ظالم ہوتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چار دفعہ ہمارے دور میں انہوں نے لانگ مارچ کیے، ایک دفعہ مریم بی بی نے لانگ مارچ کیا جو راستے میں ہی ختم ہو گیا تھا، مریم کے راستے میں ہی قیمے والے نان ختم ہو گئے تھے، کانپیں ٹانگنے والے کا لانگ مارچ ہوا کوئی کینیٹنرنہیں لگایا تھا،ڈیزل کے پرمٹ پرپلنے والے نے دودفعہ لانگ مارچ کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں نے توڈیزل صاحب کو لانگ مارچ میں اس وقت کھانے کی بھی آفر کی تھی، ہمیں کوئی خوف نہیں تھا لیکن ان کو ہم سے ڈر ہے، جب بھی لانگ مارچ کا نام لیتا ہوں ان کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو جاتی ہے، ہرجگہ فون ٹیپ ہو رہے ہیں، انہوں نے نوکروں کوبھی خریدنے کی کوشش کی،اپنی پلاننگ بارے کسی کوبھی نہیں بتایا،پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ کیا ایجنسیزکا کام فون ٹیپ کرنا یا ڈرانا، دھمکانا ہے، سوشل میڈیا کے لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق والے آج کدھر چھپ گئے ہیں،ہمارے دورمیں توبڑا شورمچ جاتا تھا، چور تیس سال سے ملک لوٹ رہے ہیں، چوروں، ڈاکوں اور ان کے ہینڈلرز سن لو قوم تمہاری بات نہیں سننے والی، ہینڈلرز کو بتا رہا ہوں جتنی مرضی کوشش کر لیں قوم ڈاکوں کو تسلیم نہیں کرے گی، قوم ان ڈاکوں کا مقابلہ کرے گی۔
Comments are closed.