پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف پر مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام عائد کردیا۔
جاوید لطیف کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ جاوید لطیف نے ملک میں مذہبی منافرت اور نفرت کو فروغ دیا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے باشندے اب کھل کر اداروں پر چڑھائی کرتے نظر آرہے ہیں، جاوید لطیف کی گفتگو میں مقاصد پورے نہ ہونے پر اب مایوسی جھلک رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اپنے مقاصد کے لیے پاکستان کی سالمیت پر سمجھوتہ کیا، کیا شریف خاندان کو اداروں پر جب مرضی چڑھائی کرنے کا استثنیٰ حاصل ہے؟
فرخ حبیب نے کہا کہ من پسند صحافیوں کو بلا کر نواز شریف نے مظلوم بننے کی ناکام کوشش کی۔
Comments are closed.