بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی سینئر سیاستدان ملائم سنگھ یادو انتقال کر گئے

بھارت کی سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تین مرتبہ بھارتی ریاست اتر پردیش یوپی کے وزیراعلیٰ رہنے والے ملائم سنگھ یادو آج صبح 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ملائم سنگھ یادو کافی دنوں سے بیمار اور 2 اکتوبر سے آئی سی یو میں داخل تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائم سنگھ یادو  کو سانس لینے میں دشواری اور یو ٹی آئی انفیکشن کا سامنا تھا۔

ملائم سنگھ یادو نے آج صبح تقریباً 8:15 بجے آخری سانسیں لیں۔

ملائم سنگھ یادو کی عمر 82 برس تھی جبکہ وہ اتر پردیش (یو پی) کے  2003 ،1993 ،1989 میں وزیراعلیٰ رہے۔

ملائم سنگھ کے انتقال پر یوپی حکومت کا 3روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.