پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ بولنگ پریکٹس کے بعد بیٹنگ پر بھی کام کرتا ہوں، بیٹنگ پریکٹس میں تیز کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ بیماری سے اٹھ کر آیا ہوں، 2 روز اچھی پریکٹس کی اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھکوں کی ضرورت ہوتی ہے، دورانِ پریکٹس زیادہ توجہ بولنگ پر ہوتی ہے۔
نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ آپ کس وقت کیا کریں گے، کوشش ہوتی کہ جو بھی کنڈیشن ہو اچھی پرفارمنس دوں۔
فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں میچز کھیلنے سے ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ملے گا، نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کی کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
Comments are closed.