بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بھارتی ٹیم کو اپنے بولر کی وجہ سے بڑا نقصان

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران بھارتی بولر کی وجہ سے ان کی ٹیم کو ایک بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑگیا، تاہم بولر محمد سراج نے اپنی غلطی ماننے کی بجائے الٹا امپائر سے الجھنا شروع کردیا۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان رانچی میں کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے انٹرنشینل میں جنوبی افریقہ کی اننگز کے 48ویں اوور میں بھارتی بولر محمد سراج کا امپائر کے ساتھ الجھنے کا واقعہ پیش آیا۔

ہوا کچھ یوں کہ وکٹ کیپر کی تھرو پھینکنے کے بعد محمد سراج نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیوڈ ملر کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی تاہم گیند وکٹ پر لگنے کے بجائے سیدھی باؤنڈری لائن کی طرف چلی گئی۔

جس کے بعد امپائر نے چار رنز کا اشارہ کردیا اور یوں جنوبی افریقہ کے اسکور میں مزید 4 رنز کا اضافہ ہوگیا۔

تاہم اس فیصلے پر بھارتی بولر خوش نظر نہیں آئے اور انہوں نے امپائر کے ساتھ الجھنا شروع کردیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ محمد سراج کے ساتھ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شریاس ائیّر بھی احتجاج میں شامل ہوگئے مگر امپائر نے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

اس اننگز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے مقررہ 10 اوورز میں 38 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.