
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آر سی ڈی شاہراہ پر دو گاڑیوں میں ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر کیشنگی کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ دونوں گاڑیوں میں سوار 16 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جنہیں ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کر دیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.