رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ صدر کے خطاب کے دوران حکومتی ارکان کا شور اخلاقیات کی کمی کا ثبوت ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے خطاب میں تاریخی حوالے دیے جو اہمیت کے حامل تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاہ تاریخ رکھنے والے سیاستدانوں کو ڈر تھا موضوع ان کی سیاست سے نہ جڑ جائے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے اپنی عادت کے مطابق پارلیمان کے تقدس کو پامال کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزراء کے طنزیہ بیانات، تمسخر اور نابالغ فیصلوں سے ملکی جمہوریت بھی خطرے میں ہے۔
Comments are closed.