پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے پٹھانوں سے متعلق دیے گئے بیان پر پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی ڈاکٹرہشام انعام اللّٰہ نے ردِ عمل دیا ہے۔
پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی خیبرپختون خوا ڈاکٹرہشام انعام اللّٰہ فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے پٹھان سے متعلق مذاقاً جو کہا اسے پٹھان قوم کی توہین سمجھتا ہوں۔
ہشام انعام اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ پٹھانوں سے متعلق ایسی سوچ رکھتے ہوئے کیسے پی ٹی آئی تحریک کا حصہ بنے جبکہ پی ٹی آئی کا بانی بھی قومیت کے لحاظ سے پٹھان ہے۔
Comments are closed.