
وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 3 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف ملکی معاشی و سیاسی صورتِ حال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اہم فیصلوں سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف پریس کانفرنس میں سائفر کے معاملے اور ایک سیاسی جماعت کی لانگ مارچ کی کال پر پالیسی بیان بھی دیں گے۔
Comments are closed.