پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
کرائسٹ چرچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور بنگلادیش کے قائم مقام کپتان نور الحسن نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر کرائسٹ چرچ کے مختلف مقامات پر بنائی گئیں۔
واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔
سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔
Comments are closed.