بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں محبوبہ مفتی نے نظر بند کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بتایا گیا کہ مجھے شمالی کشمیر کے علاقے پتن جانے کی اجازت نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی پر کڑی تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پولیس کی جانب سے ہمارے گھر کے دروازوں کو باہر سے تالہ لگا دیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈھٹائی سے اپنی چالوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.