بھارتی بولرز تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف بے بس دکھائی دیئے۔ فیلڈرز کی بھی میچ کے دوران خراب کارکردگی پر کپتان روہت شرما نے گراؤنڈ میں ہی اپنے تاثرات کا اظہار کردیا۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی۔ اس دوران آخری اوور کی پانچویں گیند پر ڈیوڈ ملر نے اونچا شاٹ کھیلا تو گیند باؤنڈری لائن پر محمد سراج نے کیچ تو کرلی تاہم یہ خوشی بھارت کو راس نہ آئی۔
کیچ پکڑنے کے بعد بھارتی فیلڈر کا پاؤں باؤنڈری لائن سے ٹکرا گیا جس کے باعث جنوبی افریقی بیٹر کو 6 رنز دے دیئے گئے۔
بھارتی فیلڈر کی اس غیر ذمہ داری پر کپتان روہت شرما اور بولر چاہل انتہائی ناراض اور ناخوش دکھائی دیئے۔
گراؤنڈ میں بھارتی کپتان نے اپنے تاثرات کا اظہار جس انداز میں کیا اس کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف اکاؤنٹس پر میمز بھی بنائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی 49 رنز سے شکست دے دی تھی تاہم سیریز 1-2 سے بھارت کے نام رہی۔
Comments are closed.