پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج 70 سال کے ہو گئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی سالگرہ گزشتہ روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں موجود ہے، عمران خان کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے سالگرہ کی مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔
عمران خان کو 70ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے میں ہر خاص و عام شخصیات شامل ہیں۔
قومی سابق کپتان عمران خان کو اُن کی جماعت کی جانب سے اس موقع پر متعدد ویڈیوز کے ذریعے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف نے اپنے لیڈر کو 70 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے قائد کو 70 ویں سالگرہ مبارک ہو جس کی جدوجہد، طاقت، ہمت اور عزم واقعی متاثر کن ہے۔
دوسری جانب عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے میں اُن کی جماعت کے نامور سیاست دان شامل ہیں۔
عمران خان کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کارکنان آج سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کریں گے۔
یاد رہے کہ عمران خان پانچ اکتوبر 1952ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے، وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں، انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔
تعلیم کے حصول کے ساتھ عمران خان نے کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔
عمران خان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈکپ میں فتح یاب ہوئی۔
عمران خان نے 25 اپریل 1996ء کو اپنی سیاسی جماعت تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔
2002 میں میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور 17 اگست 2018 ء کو عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنے تھے۔
Comments are closed.