وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی سربراہی میں 12 رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں سائبر سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے پر قائم کمیٹی میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 12 رکنی کمیٹی میں وفاقی وزراء میں سے شیری رحمان، اعظم نذیر تارڑ، اسد محمود اور امین الحق شامل ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں ڈی جی آئی ایس آئی کی نمائندگی اُن کا نامزد نمائندہ بھی کرسکتا ہے۔
کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں سائبر سیکیورٹی کی خلاف ورزی کی تحقیقات 7 دن میں مکمل کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں موجودہ سیکیورٹی پروٹوکول، ای سیفٹی نظام کا جائزہ لے گی اور فول پروف سیکیورٹی اور ڈیجیٹل ایکوسسٹم یقینی بنائے گی۔
Comments are closed.