بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرغزستان کی خاتون کے بیٹے کا اغوا، سابق شوہر کو پیش کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کرغزستان کی خاتون کے بیٹے کے اغواء کیس میں سابق شوہر ڈاکٹر زیب کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کرغزستان کی خاتون کے سابق شوہر کے ہاتھوں بیٹے کے اغوا کیس میں عدالتی حکم پر آئی جی خیبرپختونخوا سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ بچہ اور اس کا والد کہاں ہیں؟

اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوابی کے رہائشی ڈاکٹر زیب اس وقت نارووال میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس چھاپے سے دو دن قبل ڈاکٹر زیب بچے سمیت غائب ہوگئے، انہیں وکیل کے منشی کے ذریعے عدالتی حکم کی اطلاع ملی تھی۔ عدالت پنجاب پولیس کو تعاون کرنے کا حکم دے۔

سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں خاتون کے بیٹے اور سابق شوہر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو کے پی پولیس سے تعاون کی ہدایت بھی کردی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے قومی اسمبلی سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا۔

واضح رہے کہ کرغزستان کی خاتون نے صوابی کے رہائشی ڈاکٹر زیب سے شادی کی تھی۔ طلاق کے بعد 2015 میں عدالت نے بچہ خاتون کے حوالے کرنےکا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.