بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایرانی سپریم لیڈر نے ملک میں جاری مظاہروں کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا کو قرار دے دیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے مہسا امینی کی ہلاکت پر ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا کو قرار دیا ہے۔

آج اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران مخالف ایجنٹ پیسے لے کر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرے صیہونی حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت کروائے ہیں۔

عالمی اور مقامی ناقدین نے مہسا امینی کی ہلاکت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے لیکن خامنہ ای نے ان مطالبات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عدلیہ ہی معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ 22 سالہ مہسا امینی کی موت سے مجھے دلی صدمہ پہنچا، ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت تلخ واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سڑکوں پر عدم تحفظ کی فضا کو پروان چڑھا رہے ہیں اور منظم طریقے سے بدامنی پھیلائی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.