پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومتی بنچ پر تین ایسے ٹھیکیدار ہیں جو پیسے دے کر آئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ یوں لگتا ہے ہمارا پیشہ ہی عدالت میں حاضری دینا ہے، سینیٹ الیکشن میں ووٹر اور امیدوار دونوں کے معاملات مشکوک ہیں، حکومتی بنچ پر تین ٹھیکیدار پیسے دے کر آئے ہیں، ان تینوں افراد پر حکومت نے ملتان میٹرو کا کیس بنایا تھا، حکومت نے ان پر کرپشن کا الزام لگایا، اور آج اسی جماعت کے سینیٹر بنے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی 14 ووٹ کہاں سے لے کر آئے تھے، یہ معمہ ابھی حل نہیں ہوا، ماضی میں بہت سے تماشے دیکھے ہیں، یہ بھی دیکھ لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی سینیٹرز سے اربوں روپے لےچکے ہیں، اتنے بڑے ایوان کی اس طرح تضحیک کرنا مناسب نہیں، ایوان کی تضحیک کرنا مناسب بات نہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے اپوزیشن کا امیدوار کامیاب ہوگا، عدم اعتماد پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے، عدم اعتماد کی باتیں میڈیا میں ہی چل رہی ہیں۔
Comments are closed.