بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی 50 ہزار کے جرمانے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کی ڈی ایم او کے 50 ہزار روپے کے جرمانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، ریاستی وسائل استعمال نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جلسے کیے، کبھی سرکاری مشینری استعمال نہیں کی، سرکاری وسائل کے استعمال پر نوٹس پبلک آفس ہولڈر کو جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ محمود خان پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، اس کے ساتھ ساتھ مراد سعید، علی زیدی پر بھی50، 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ الیکشن لڑنے والے امیدوار کو نوٹس جاری نہیں کیا جاتا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.