بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری کا مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی پر ردّ عمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگلی پریس کانفرنس لندن سے ہو گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اب اگلی پریس کانفرنس ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے ہو گی کہ ہماری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے دائر متفرق درخواست کی سماعت کی۔

عدالتِ عالیہ نے سماعت کرتے ہوئے مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.