بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زرتاج گُل کی مٹی سے کھیلنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گُل کی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کے دل موہ لیے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر زرتاج گُل کو اس ویڈیو میں بغیر کوئی کپڑا بچھائے زمین پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں زرتاج گُل مٹی گوندھ کر ٹوکری نما کوئی نمونہ بنا رہی ہیں۔

ویڈیو میں زرتاج گُل کو کسی فرد کی جانب سے کھانے کی دعوت بھی دی جا رہی ہے جس پر اُن کا سرائیکی زبان میں جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ نہیں میں کھانا نہیں کھاؤں گی، میرا اپنا ٹرک پھنسا ہوا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر شبہ ہو رہا ہے کہ زرتاج گُل کسی سیلاب زدہ علاقے میں موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.