انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی دورۂ پاکستان میں کراچی کے کھانوں کی تعریف کیے بناء نہیں رہ سکے۔
لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس میں معین علی نے پاکستان کی جانب سے کی گئی مہمان نوازی کی دک کھول کر تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے دورۂ پاکستان میں ان کی ٹیم مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئی۔
کپتان انگلینڈ ٹیم نے کہا کہ لاہور کی نسبت کراچی کے کھانے زیادہ بہتر تھے۔
واضح رہے کہ 7 میچز پر مشتمل پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4 میچز کی میزبانی کراچی نے جبکہ 3 کی لاہور نے کی۔
دوطرفہ سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو 67 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔
Comments are closed.