بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت مسلسل انتخابات سے فرار کا راستہ اپنا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مسلسل انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔

کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حق دو کراچی اور مسائل سے نجات کی جدوجہد مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل بھی ہم نے کراچی کے حقوق کے لیے طویل جدوجہد کی، عوام جان چکے ہیں کہ مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے سندھ حکومت مسلسل فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.